پاکستان کیلئے کھیلیں ٗپاکستان کے ساتھ نہیں،محسن خان

کراچی(این این آئی)پاکستانی کرکٹرمحسن حسن خان نے کہاہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہیے پاکستان کے ساتھ نہیں،پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں لیکن باصلاحیت افراد کو موقع نہیں دیا جاتا۔گزشتہ روز یہاں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں کئی اچھی ٹیمیں گزری ہیں لیکن 1992میں عمران خان کی کپتانی میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم سب سے بہترین تھی۔جب محسن خانسے سوال کیا گیا کہ وہ کرکٹ کی جانب کیسے آئے تو انہوں نے بتایاکہ اسکول اور کالج سے ہی وہ کھیلوں کے بہت شوقین تھے پر بعد میں کرکٹ میں

آگے بڑھے۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں ماجد خان اور نیول گواشکر جیسے کھلاڑی ان کے پسندیدہ رہے ہیں ۔محسن نے بتایا کہ اپنے فارغ وقت میں وہ ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت پیش رفت آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*