پی سی بی میں ایم ڈی کے عہدے کیلئے وسیم خان مضبوط امیدوار بن گئے

لندن(آئی این پی) لیسٹرشائر کانٹی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار بن چکے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی اسی ذمہ داری کیلئے انھیں درخواست دینے کو کہا تھا مگر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاب کو ترجیحدے رہے ہیں۔ وہ برطانیہ میں جنم لینے والے پہلے پاکستان نژاد پلیئر تھے جنھیں کانٹی کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا، ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہی ہے، ایک ہفتے کے اندر ان کی تقرری کا اعلان بھی ہوسکتا ہے، اس صورت میں وہ اپنی بیوی اور بچوں

کے ہمراہ لاہور منتقل ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*