چین نے پاکستان کو اعلیٰ کارکردگی کے خطرناک ترین ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،عسکری ماہر نے اسے چین اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا معاہدہ قراردیدیا

بیجنگ(آئی این پی)چین پاکستان کواعلیٰ کارکردگی کے حامل48ڈرونز فروخت کریگا۔بعض ازاں چین اور پاکستان مشترکہ طور پر ڈرونز کی تیاری شروع کرینگے۔اس سلسلے میں چین اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت اسلام آباد چین سے48ڈرونز درآمد کر سکے گا۔چین کے سرکاری اخبار’’گلوبل ٹائمز‘‘ نے پاکستان ائیر فورس شیر دلز ایروبیٹک ٹیم کے حوالے سے بتایاہے۔تاہم اخبار نے اس معاہدے کی مالیات اور ڈرونز کی ڈیلیوری کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔اخبار لکھتا ہے کہ ونگ لونگ2ڈرون چھنگ تاؤ ائیرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی کا تیارکردہ ہے۔یہ جاسوسی مشن کا حامل ہونے کے ساتھ

ساتھ کثیرالمقاصد کارروائیاں بھی کر سکتا ہے۔ڈرون طیارہ بغیر پائلٹ کے بھی کارروائی کرنے کے نظام سے لیس ہے۔اخبار کے مطابق مستقبل میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ اور چائنہ ایوی ایشن ایڈسٹری کارپوریشن ایسے ہی ڈرونز مشترکہ طور پر تیار کرینگے۔ایک عسکری ماہر سانگ زونگ پیگ نے اخبار کو بتایا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔اخبار کے مطابق چین اپنے سدا بہار دوست اسلام آباد کو دفاعی ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اس سے قبل دونوں ممالک مشترکہ طور پر ایک انجن والا جے ایف تھنڈر طیارہ بھی تیار کر چکے ہیں۔پاکستان کو فراہم کئے جانے والے ڈرونز کی آزمائشی پروازیں گذشتہ فروری میں مکمل کر لی گئیں تھیں۔ چین پاکستان کواعلیٰ کارکردگی کے حامل48ڈرونز فروخت کریگا۔بعض ازاں چین اور پاکستان مشترکہ طور پر ڈرونز کی تیاری شروع کرینگے۔اس سلسلے میں چین اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت اسلام آباد چین سے48ڈرونز درآمد کر سکے گا۔ چین کے سرکاری اخبار’’گلوبل ٹائمز‘‘ نے پاکستان ائیر فورس شیر دلز ایروبیٹک ٹیم کے حوالے سے بتایاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*