چین کی اسلام آباد( پاکستان) میں موجود ایمبیسی میں نئی تاریخ رقم ،پہلی بار نماز جمعہ کاخطبہ اور باجماعت نماز کی ادائیگی

اسلام آباد (آن لائن )چین کی اسلام آباد( پاکستان) میں موجود ایمبیسی میں جمعہ کے روز چائنہ کے سفیر کی طرف سے منعقدہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر نماز کے لیئے باقاعدہ وقفہ کیا گیا تو اس موقع پر موجود الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے باقاعدہ جمعہ کی نماز خطبہ اور باجماعت ادا کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے ہال میں بچھائی گئی صفوں کو قبلہ رخ کرنے کے بعد پہلی آذان دیگئی پھر سنتیں ادا کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی خطبہ کی آذان اور خطبہ جمعہ کے ساتھ

نماز باجماعت ادا کی گئی نماز جمعہ کی امامت اور خطبہ کے فرائض سینیئر صحافی اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے فاضل حفیظ عثمانی نے سر انجام دیئے۔ پہلی بار چائنہ کی ایمبیسی کے اندرون مین ھال باقاعدہ اذان کی آواز سے گونجے اور جمعہ کا مبارک عمل ادا کیا گیا جس پر صحافیوں نے اللہ کے حضور بے حساب و بے شمار شکر ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*