’’ڈیئر آئی سی سی۔۔۔۔! پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن کی خاموشی کے بعدبسکٹ ٹرافی کا مذاق اُڑانے پر آئی سی سی کو کرارا جواب دے دیا

ا سلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی سے متعلق ٹوئٹر پر آئی سی سی کے طنز کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈیئرائی سی سی، یہ ٹرافی بھی ہماری ہوئی‘۔پی سی بی کی جانب سے دبئی میں ہونے والی پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر پی سی بی نے ایک تصویر ٹوئٹ کی تھیجس میں ٹرافی پر ٹرافی پر بسکٹ بنا ہوا تھا اور دونوں ٹیموں کے کپتان اسے پکڑے کھڑے تھے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹرافی کی اس

تصویر کا مذاق اڑایا گیا اور اس پر تنقید کرتے ہوئے آئی سی سی نے ٹوئٹ کیا کہ ’بسکٹ کا لین دین بالکل نئی بات ہے۔اس کے بعد آئی اسی سی کی جانب سے ایک اور ہتک آمیز ٹوئٹ سامنے آیا جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تصویر اور بسکٹ والی ٹرافی کی تصویر شیئر کی گئی اور ان کا موازنہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد سیریز اپنے نام کر لی ، اس موقع پر پی سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل سے آئی سی سی کے طنز کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا گیا کہ ’ڈیئرآئی سی سی، یہ ٹرافی بھی ہماری ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی سے متعلق ٹوئٹر پر آئی سی سی کے طنز کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈیئرائی سی سی، یہ ٹرافی بھی ہماری ہوئی‘۔پی سی بی کی جانب سے دبئی میں ہونے والی پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر پی سی بی نے ایک تصویر ٹوئٹ کی تھی جس میں  ٹرافی پر بسکٹ بنا ہوا تھا اور دونوں ٹیموں کے کپتان اسے پکڑے کھڑے تھے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹرافی کی اس تصویر کا مذاق اڑایا گیا  پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد سیریز اپنے نام کر لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*