کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں مندی کے بادل چھٹ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)  کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں مندی کے بادل چھٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں اسٹاک مارکیٹ دو روز کی شدید مندی کے بعد 261 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔ آج انٹر بینکاور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 140 تک پہنچ گیا، ڈالر بڑھنے کی وجہ سے دس تولہ سونا بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن میں آج بھی مندی رہی اور ایک وقت میں 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس

کی کمی ہوئی، تاہم دوسرے سیشن کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط سرمایہ کاری کے باعث 100 انڈیکس میں 261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38562 کی سطح پر بند ہوا۔ آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی، انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 138.88 پر جبکہ اوپن مارکیٹ 50 پیسے اضافے سے 140 روپے پر پہنچ گیا۔ ڈالر مہنگا ہونے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 150 روپے اضافہ ہوگیا اور ملک بھر میں فی تولہ سونا 64900 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے گہرے بادلوں کا راج رہا تھا، انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*