کرکٹ میچ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ،کھلاڑی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،جانتے ہیں کتنے گھنٹے تک ہوش نہ آیا؟

کولمبو(این این آئی) جوز بٹلر کے شاٹ سے سری لنکن کھلاڑی بری طرح زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹور میچ کے دوران انگلینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ انگلش بلے باز جوز بٹلر نے سری لنکن بولر کی گیند پر زور دار پل شاٹ لگایا، یہ گیند شارٹ لیگ پر کھڑے فیلڈر پتھوم نسانکا کے سر پر جالگی۔گیند نے جیسے ہی فیلڈر کے سر کو ہِٹ کیا تو وہ تکلیف کے عالم میں وہیں گر گئے اور انجری کے باعث اسی وقتمیچ روک دیا گیا۔نسانکا کو فوراً اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر اور پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تقریباً

آدھے گھنٹے تک انہیں ہوش نہیں آیا۔ابتدائی طبی امداد اور علاج کی فراہمی کے بعد رپورٹ سے پتا لگا کہ نسانکا خطرناک انجری کا شکار ہونے سے بچ گئے ہیں تاہم انھیں مزید ایک روز ہسپتال میں رکھا جائے گا، ان کے مزید ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹور میچ ڈرا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*