کرکٹ کی تاریخ بد ل گئی،ایک اوور میں43رنز کا نیا ریکارڈ قائم، 6گیندوں پر اتنے رنز کیسے بن گئے؟باؤلر کی بھی سٹی گم ہوگئی

ہیملٹن(آن لائن)کرکٹ اب تبدیل ہورہی ہے اور رن ریٹس میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاہم بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے ون ڈے ٹورنامنٹ فور ڈ ٹرافی میں ہیملٹن کے مقام پر ناردرن ڈسٹرکٹس کے جو کارٹر اور بریٹ ہیمپٹن نے ایک اوور میں 43رنز بٹور کر نیا لسٹ اے ریکارڈ بنا ڈالا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے سینٹرل ڈسٹرکٹس کے فاسٹ باؤلر ولم لیو ڈک کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔بریٹ ہیمپٹن نے ولم لیوڈ ک کی پہلی گیند کو باؤنڈری کے باہر بھیج کرچار رنز حاصل کے لیے جس کے بعد لیو ڈ ک نےاگلی دونوں گیندیں

نو بالز کیں جنہیں ہیمپٹن نے چھکوں کی صورت میں باؤنڈری کے پار پہنچایا،اگلی گیند ہیمپٹن نے ایک بار پھر باؤنڈری کے باہر بھیجی جس کے بعد انہوں نے لیوڈک کی تیسری گیند پر سنگل لے کر سٹرائیک جو کارٹر کو دی اور اپنامحض پانچواں لسٹ اے میچ کھیلنے والے جو کارٹر نے اگلی تینوں گیندوں پر چھکے رسیدکرکے ریکارڈ بکس میں ہمیشہ کے لیے اپنا نام لکھوا لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*