’’کمپیوٹرز کے شوقین افراد کے لئے شاندار خوشخبری‘‘ دنیا کی پائیدار ترین واٹر پروف ہارڈ ڈسک متعارف کروا دی گئی، مزید کن کن خصوصیات کی حامل ہے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے ڈیٹا نے اپنی نئی ہارڈ ڈسک HD720 جاری کی ہے۔ سپورٹی ڈیزائن کے ساتھ یہ انتہائی پائیدار ہارڈ ڈسک کافی گنجائش کی حامل ہے۔ اس ہارڈ ڈسک کو ڈیٹا کے شاندار تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے واٹر پروف، ڈسٹ پروف اور جھٹکے سے مزاحمت کے کڑے ٹیسٹ سے گذارا گیا جبکہ یہ ہارڈ ڈسک آئوٹ ڈور سرگرمیوں اور ان فعال لوگوں کے لئے انتہائی موزوں ہےجو اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیوائسز کا استعمال چاہتے ہیں۔ یہ فیشن، LOHAS کے پرستاروں اور ان افراد کیلئے اچھا انتخاب ہے جو خوبصورتی کی حامل مصنوعات رکھنا چاہتے ہوں

جو ان کے طرز زندگی سے مطابقت رکھتی ہوں۔ HD720 ہارڈ ڈسک کڑے آئی پی 68 معیارات پر پورا اترتی ہے جو پانی اور دھول سے مزاحمت کیلئے شاندار کارکردگی پیش کرتی ہے۔ اس ہارڈ ڈسک نے 1.8 stricter ڈراپ ٹیسٹ بھی پاس کیا ہے جبکہ یہ معیاری ملٹری گریڈ (MIL-STD-810G516.6) کی ضروریات کے ماطقب دھول کے ماحول اور 120 منٹ تک 2 میٹر گہرے پانی میں ڈالے جانے کے دوران بھی معمول کے مطابق کام کرتی ہے۔ اس ہارڈ ڈسک کے تین سطحی ڈھانچے میں لچکدار سیلیکون مواد کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی زاویئے سے گرنے کے دوران بہترین مزاحمت فراہم کر سکے جبکہ اس کے سینسرز صارف کے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اگر یہ ہارڈ ڈسک گرنے کے عمل سے گذر رہی ہو تو اس کے گرنے سے مزاحمت کے سینسرز خودکار طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ایک سرخ رنگ کی روشنی نمودار ہو جاتی ہے۔ جب گرنے کا عمل مکمل ہو جائے تو ایک فلیشنگ لائٹ نمودار ہو کر اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ معمول کا آپریشن بحال ہو چکا ہے۔یہ ہارڈ ڈسک زیادہ سٹوریج کی صلاحیت فراہم کرتی ہے اور صارف کو قیمتی لمحات کو محفوظ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس ہارڈ ڈسک HD720 کی کیسنگ کے گرد بیرونی سطح پر یو ایس بی کیبل لگانے کی سہولت اسے انتہائی قابل عمل اسٹوریج کے طریقوں کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*