کوہلی کے ریکارڈ کا علم تھا لیکن ٹیم کیلئے کھیلنے کو ترجیح دی ،بابر اعظم

دبئی (آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے ٹی 20میچز میں ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے پر رمیز راجہ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ انہیں ویرات کوہلی کے ریکارڈ کا علم تھا لیکن وہ اپنے رنز نہیں گن رہے تھے بلکہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پورے اوورز کھیلیں ،وہ کوشش کررہے تھے کہ اپنی گیم کھیلیں وہ رنز بنا رہے تھے اور صرف ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہناتھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر ہے

کہ اللہ اچھی اننگ کر وائی ، میں زیادہ چھکے یا چوکے مارتا نہیں کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حفیظ بھائی نے ساتھ رکھا اس لئے اچھی اننگ ہوئی جبکہ میں خود کو سادہ رکھتا ہوں، جو گیند میری پہنچ میں آتی ہووہی کھیلتا ہوں لیکن کبھی کبھار چانس بھی لے لیتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*