کڑوا چوتھ پر ویرات کوہلی کی ٹوئٹ 2018 کی پسندیدہ قرار

ایڈیلیڈ (این این آئی)بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر ’کڑوا چوتھ ‘پر اہلیہ انوشکا شرما کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا تھا جوبھارت میں 2018 کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ٹوئٹ بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر ’کڑوا چوتھ ‘ کے موقع پر لی گئی اپنی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ پیغام میں انوشکا کیلئے خوبصورت پیغام لکھا تھا جس نے ٹوئٹر صارفین کو اپنادیوانہ بنا ڈالا۔اس ٹوئٹ کو دو لاکھ لائیکس اور چودہ ہزار ری ٹوئٹس ملے جس کے بعد یہ ٹوئٹ

رواں سال 2018 کی پسندیدہ ترین ٹوئٹ بن گئی۔اس سے قبل فیس بک پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے شادی شدہ جوڑے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی ۔یہ تصویر عالمی شخصیت کی طرف سے شائع ہونے والی سب سے زیادہ پسندیدہ تصویر بن گئی تھی۔اس تصویر کو 19 لاکھ لائکس ملے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*