گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کر کے شائقین کے دل جیت لئے

کینبرا(این این آئی)گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کر کے شائقین کے دل جیت لئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینبرا میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے واحد ٹور میچ میں گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے10 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، لیگ سپنر نے پریٹوریس، این گیڈی کو آؤٹ کرنے کے ساتھ اپنے بہترین دوست عمران طاہر کو بی ایل بی ڈبلیو کیا۔ عثمان قادر کی عمدہ بولنگکی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف173 رنز پر ہمت ہار

گئی ۔یاد رہے عثمان قادر پاکستان کرکٹ میں مواقع نہ ملنے پر2016 میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، انہوں نے سڈنی میں گریڈ کرکٹ کھیلی اور ایڈیلیڈ میں کلب مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے، لیگ سپنر نے سڈنی میں صرف 6 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کر کے موجودہ کوچ جسٹن لینگر اور سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کی توجہ حاصل کرلی، فواد احمد کے بعد عثمان قادر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*