ہوشیار خبردار!نیا یا سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے سے پہلے کیا کرنا ہوگا؟پی ٹی اے نے اپنا سسٹم ایکٹو کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی موبائلز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بلاکنگ سسٹم فعال ۔صارفین کی آگاہی کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی دے دئیے  گئے ۔تفصیلات کے مطابق اشتہار میں کہا گیا  ہے کہ صارفین نئی یا استعمال شدہ موبائل فون ڈیوائسز خریدنے سے پہلے اس کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کرلیں، غیر تصدیق شدہ موبائل فون یا ڈیوائس قابل استعمال نہیں ہوگی۔پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کامپالیسی 2015 کے پیش نظر موبائل فونز کی شناخت اور

بلاک کرنے کا نظام ڈیوائس آئی ڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم فعال کردیا ہے۔یکم دسمبر سے قبل وہ تمام موبائل ڈیوائسز بشمول نان کمپلائنٹ ڈیوائسز جو تمام موبائل نیٹ ورکس پر فعال تھیں انہیں صارفین کی سہولت کیلئے ان کے آئی ایم ای آئی کو انہی کے موبائل فون نمبر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ایسی نئی موبائل ڈیوائسز جن کے آئی ایم ای آئی عالمی معیار کے مطابق نہیں ۔انہیں پاکستانی حدود میں کہیں بھی رابطے اور خدمات کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*