یہ تصویر بلی کی ہے یا کوے کی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذہن کو الجھا دینے والی اس تصویر نے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ ٹوئٹر پر سامنے آنے والی تصویر میں ایک سیاہ جانور کو دکھا کر پوچھا گیا ہے کہ وہ کیا ہے۔ اس تصویر کی پہیلی حل کرسکتے ہیں؟ اور اس سوال نے لوگوں کو گھما کر رکھ دیا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو سیاہ کوا نظر آرہا ہے جبکہ دیگر کو ایک کالی بلی نظر آرہی ہیں۔ آپ خود دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیا نظر آرہا ہے؟ پہلی نظر میں کوئی بھی آسانی سے یہ

مان سکتا ہے کہ یہ کوے کی تصویر ہے۔ تاہم اگر آپغور سے جائزہ لیں تو آپ کو ایک بلی نظر آئے گی جس نے اپنا سر دائیں جانب جھکایا ہوا ہے اور کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہے۔کیا اس تصویری معمے کو حل کرسکتے ہیں؟نیچے تصویر سے سب کچھ واضح ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو بلی ڈھونڈنے میں کچھ منٹ لگے تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس تصویر نے تو گوگل کو بھی الجھن میں ڈال دیا۔ انٹرنیٹ پر آئے دن تصویری پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں، لوگ بھی ان پر ہونے والی بحث کا حصہ جوش و خروش سے بنتے ہیں، ویسے کیا آپ اس تصویر میں بلی دیکھنے میں کامیاب رہے تھے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*