10 کروڑ نہیں۔۔۔ 20 کروڑ نہیں۔۔۔ 30 کروڑ نہیں قارون کا خزانہ پکڑا گیا۔۔۔ نیب کا چھاپہ گریڈ 16 کے ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر سے کتنے کروڑ پکڑے گئے؟ پڑھ کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیور و( نیب ) لاہو رنے گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کے کیخلاف مبینہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ای ایم ای سوسائٹی میں واقع گھر پر ریڈ میں مبینہ طور پر چھپائے گئے لگ بھگ 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔نیب حکام کیجانب سے ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے تاکہ مزید شواہد کے حصول میں دشواری نہ ہو۔سرکاری افسر کے گھر سے ہونے والی برآمدکرنسی میں 10کروڑ روپے پاکستانی کرنسی ،کم وبیش ساڑھے تین کروڑ مالیت پر مشتمل 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں اوردیگر برآمد شدہ

رقم میں 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز شامل ہیں ۔ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ملزم کیخلاف فوری طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے انکوائری کے احکامات جار ی کردئیے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*