2019 ورلڈ کپ تک کھیلنا ہدف ہے،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ

ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ تک ملک کی نمائندگی ہدف ہے ۔ مشرفی کرکٹ کے بعد اب سیاسی اننگز شروع کرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ رواں ماہ شیڈول عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ مشرفی جلد کرکٹ کو خیرباد کہہ سکتے ہیں تاہم آل راؤنڈر نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ 2019 ورلڈ کپ کھیلنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر

انکی فٹنس اور کارکردگیبرقرار رہی تو وہ ضرور میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے تاہم اگر وہ ٹیم کے حق میں بہتر ثابت نہ ہو سکے تو پھر شاید وہ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ 2011 میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد زیادہ تر لوگ سمجھ رہے تھے کہ میرا کیریئر ختم ہو گیا ہے لیکن میں خود کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں کہ اب تک کھیل رہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھی میں اپنے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*